• news

5ترقیاتی سکیموں کیلئے 24ارب 95کروڑ سے زائد کی منظوری 


لاہو ر(کامرس رپورٹر )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے37ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 5ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 24ارب 95کروڑ 97لاکھ 26 ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر واصف خورشید نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب پراجیکٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو بڑھانے کیلئے 18 ارب 98کروڑ 10 لاکھ روپے، آباد کے ذریعے پنجاب بارانی ٹریکٹ میں انٹیگریٹڈ فارمز ڈویلپمنٹ کیلئے 1 ارب روپے، درگئی گل فاریسٹ پارک کے قیام کیلئے 55کروڑ 96لاکھ 68 ہزار روپے، ضلع ڈی جی خان میں مٹھاون ہل ٹورینٹ کے انتظام کیلئے 3 ارب 31 کروڑ 72 لاکھ 6 ہزار روپے اور ضلع راجن پور میں چاچر ہل ٹورینٹ کے سیلابی پانی کے انتظام کیلئے 1 ارب 10 کروڑ 18 لاکھ 52 ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹریی پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر سہیل انور چوہدری سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن