اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ
لاہور ( سپیشل رپورٹر) پاکستان انفارمیشن سنٹر کے زیر اہتمام اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کے پہلے روز اسلامیہ یونیورسٹی میں صحافیوں کیلئے تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ میں 40 کے قریب پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو سیلاب زدہ علاقوں میں ڈیزاسٹرمینجمنٹ رپورٹنگ پر تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ تربیتی ورکشاپ میں ڈی جی پی آئی ڈی لاہورشفقت عباس ، وی سی بہاولپور یونیورسٹی اظہر محبوب نے خصوصی طور پرشرکت کی اور اپنے خطاب میں بہاولپور میں ٹریننگ کا انعقاد کروانے اور پسماندہ علاقوں کے صحافیوں کی پیشہ وارانہ تربیت پر توجہ دیئے جانے پر وزارت اطلاعات اور پی آئی ڈی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایسے تربیتی کورس صحافیوں کی پیشہ وارانہ استعداد کو مزید جلا بخشیں گے جس سے وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے سکیں گے ۔پی آئی سی لاہور کی طرف سے کوآرڈینیٹر محمد اویس ، ڈی ای او محمد ہاشم اور محمد حسین نے بھی شرکت کی ، ماس کمیونیکیشن کے فیکلٹی ممبرز، آرپی اوو دیگر مہمان گرامی بھی موجود تھے تربیتی ورکشاپ دو دن جاری رہے گی۔ صحافیوں کی جانب سے جنوبی پنجاب میں تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا گیا اور اس کاوش پر منسٹری انفارمیشن اور پی آئی ڈی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔