• news

بینک آف پنجاب نے ای بزنس قرضہ سکیم کا افتتاح کر دیا 

لاہور ( کامرس رپورٹر) دی بینک آ ف پنجاب نے لاہور میںواقع بی او پی ہیڈ آ فس میں ایس ایم ایز کے لئے بی او پی  ای ۔ بزنس قرضہ کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا ۔ بی او پی ای ، بزنس قرضہ بی ا وپی کے موجودہ کسٹمرز کے لئے ایک اینڈ ٹو اینڈ (E2E)ڈیجیٹل لینڈنگ پروگرام ہے ۔اس کے ذریعے بی ا وپی کا مقصد اپنے کسٹمرز کو 3,500,000/-تک سکیورٹی فری کریڈٹ کی سہولت دینا ہے ۔ اس پروگرام کی بنیاد آرٹیفیشل انٹیلجنس (AI)پر رکھی گئی ہے اور یہ ڈیجیٹل سکور کارڈ کی بنیاد  پر فیصلہ کرے گی ۔ یہ سکیم ا سٹیٹ بینک آ ف پاکستان (SBP)کے ویثرن کے مطابق متعلقہ کیش فلو ایسٹیمیشن ٹیکنیکس اور SMEکسٹمر کی  قرض  ادائیگی کی صلاحیت پر انحصار کرتی ہے ۔بی اوپی SMEپراڈکٹس میں اس منفرد پروگرام کا اضافہ نہ صرف انڈسٹری میں نئے سٹینڈرڈزکا اضافہ کرے گا بلکہ اس سے چھوٹے انٹرپرائزز کو اپنی فوری مالی ضروریات بغیر کسی رکاوٹ کے پوری کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔ ظفر مسعود پریزیڈنٹ اینڈ سی ای او بی ا وپی نے اس بات پر زور دیا کہ بینکنگ انڈسٹری کو SMEsکو درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے ان کی آ سانی کے لئے ایسی پراڈکٹس لانے پر غور کرنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید یہ کہا کہ ایسے اقدامات کی وجہ سے SMEsخاص طور پر ہمارے چھوٹے انٹرپرائزز کوسماجی و اقتصادی ترقی ملے گی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں بی او پی نے PBA'sکا اعزاز "The Best Bank for Small and Medium Businesses"  حاصل کیا ہے جو کہ بینک کی ایس ایم ای حکمت عملی اور دور حاضر کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ان کی مالیاتی خود مختاری کیلئے کی جانی والی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے بی او پی کو ایسی ڈیجیٹل پراڈکٹس پیش کرنے والا صف اول کا بینک بنانے پر ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن