الحمراء لائیو میں نوجوان آرٹسٹوں کا متاثر کن پرفارمنس کا مظاہر ہ
لاہور ( کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل میں الحمراء لائیو میں نوجوان آرٹسٹوں عمیر علی اور نعمان نے متاثر کن پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا۔عمیر علی اور نعمان نے لیجنڈ کے گائے ہوئے گیت پیش کئے۔نئے ٹیلنٹ کے لئے الحمراء لائیو پرکشش پروگرام بن چکا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقارعلی زلفی نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمراء لائیو کی پذیرائی میں اضافہ نئی نسل کافنون لطیفہ میں دلچسپی کا مظہر ہے۔