کراچی: ڈاکوؤں نے 2022ء میں 102شہری شہیدکئے: رپورٹ
کراچی (سٹاف رپورٹر) رواں سال کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کے قتل کا 7سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ سال2022میں اب تک102شہری شہید ہوئے جبکہ سال2021میں یہ تعداد 64 تھی۔ 2016 میں سب سے زیادہ 73افراد ڈکیتیوں کے دوران گولیوں کا نشانہ بنے تھے۔ رپورٹ کے مطابق سال2020میں مزاحمت پر56شہریوں کو قتل کیا گیا۔ سال 2019 میں 44، 2018 میں 54 شہریوں کو گولیاں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ سال 2017 میں 54 اور 2016 میں 73افراد ڈکیتوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔