• news

ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں متعدد شہری مال و زر سے محروم 

لاہور (نامہ نگار) ڈکیتی، چوری کی وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا  گیا ہے۔ ڈاکوؤں نے باٹا پور میں جنید کے گھر گھس کر 6لاکھ، جوہر ٹاؤن  میں حارث کے گھر سے4لاکھ، شادمان  میں امجد اور اس کی فیملی سے3لاکھ، کاہنہ میں فرحان اور اس کی فیملی سے ڈھائی لاکھ، شمالی چھاؤنی  میں فیاض اور اس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ، ساندہ میں سہیل اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ،  زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، کوٹ لکھپت میں اشفاق سے  80ہزار اور موبائل فون، نواںکوٹ میں عبداللہ سے 60ہزار، اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن میں منیر سے 53ہزار اور موبائل فون، غازی آباد میں انور سے 34ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے فیصل ٹاؤن میں الیاس کی دکان میں گھس کر 2لاکھ  کے ان سلے کپڑے اور 35ہزار،  ٹاؤن شپ، راوی روڈ اور برکی  سے 3 کاریں جبکہ نیو انارکلی، گلبرگ، نواب ٹاؤن، سول لائن، ڈیفنس اور نشترکالونی کے علاقوں سے6 موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن