رینالہ خورد: پی ٹی آئی کا جھنڈا لگاتے کرنٹ لگنے سے چوتھی جماعت کا طالب علم جاں بحق
رینالہ خورد (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کا جھنڈا لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے چوتھی جماعت کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ میت اٹھی تو ہر طرف کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں پانچ ون آر اے کے رہائشی عبدالرؤف خان کا 11 /12 سالہ بیٹا زریاب جو چوتھی جماعت کا طالب علم تھا، گزشتہ روز لوہے کے پائپ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا لگا رہا تھا کہ پائپ گیارہ ہزار کے وی کی مین لائن سے ٹکرا گیا۔