• news

جڑانوالہ: گنے کی ٹرالی تلے آکر ماں بیٹا جاں بحق، باپ زخمی 

جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت رپورٹ) ٹریفک حادثہ میں ماں بیٹا جاں بحق، باپ شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق محمد امین اپنی اہلیہ نسیم بی بی اور نومولود بیٹے روحان کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے، موٹر سائیکل گنے والی ٹرالی کے نیچے آ گیا۔ حادثہ میں نسیم بی بی اپنے نومولود بچے روحان کے ساتھ جاں بحق، شوہر امین زخمی ہو گیا۔ حادثہ سید والہ روڈ کوٹ کبیر کے قریب پیش آیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن