• news

حکومت گوادر فری زون کو بجلی فراہمی کیلئے پرعزم ہے:احسن اقبال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (سی او پی ایچ ڈی ایل) کو ہدایت کی ہے وہ گوادر فری زون کے لیے بجلی کی درست طلب فراہم کرے اور گوادر فری زون کی طرف سے بجلی کی کھپت کے لیے 10 سالہ منصوبہ بھی شیئر کرے۔ وفاقی وزیر نے یہ ہدایات  300 میگاواٹ کے کول فائرڈ پاور منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ  لیتے ہوئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اس منصوبے بنیاد  2016ء میں چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت رکھی گئی تھی۔ اس منصوبے کا مقصد مقامی بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے جو کہ گوادر کے علاقے میں موجودہ اقتصادی ترقی اور شہری تعمیرات کے مسائل کو بتدریج حل کرنے میں مدد کرے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت گوادر فری زون کے لیے بجلی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ تاہم، سی او پی ایچ سی ایل باضابطہ طور پر بجلی کی درست طلب فراہم کرے  جبکہ گوادر میں فری زون کی طرف بجلی کی کھپت کے لئے 10 سالہ منصوبہ بھی شیئر کرے۔

ای پیپر-دی نیشن