صدر کی 37 ملازمین کو کرونا ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کے حکم کی توثیق اپیل مسترد
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر وفاقی ہسپتال کے 37 ملازمین کو کرونا ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کے حکم کی توثیق کرتے ہوئے رسک الاؤنس دینے کے لیے تازہ سمری پی ایم سیکرٹریٹ بھیجنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔ مملکت نے وفاقی محتسب کے حکم کے خلاف وزارت قومی صحت خدمات کی اپیل مسترد کر دی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن (نِرم) اور فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہسپتال کے 37 ملازمین کو نان کلینیکل قرار دے کر الاؤنس سے محروم کر دیا گیا تھا۔ مقبول احمد اور دیگر شکایت کنندگان نے الاؤنس نہ ملنے پر وفاقی محتسب کو شکایت کی تھی۔ شکایت کنندگان نے موقف تھا کہ مطابق وہ محکموں کے سربراہان کی ہدایت پر خطرے کے باوجود کرونا وائرس کی وبا میں فرائض انجام دیتے رہے۔ متعدد ملازمین کو کرونا رسک الاؤنس ادا کیا گیا۔