• news

حکومت چینی برآمد کی اجازت دے یا 115 کے حساب سے خود خرید لے: ترجمان 

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن  پنجاب زون  کے ترجمان نے کہا  ہے کہ  موجودہ کرشنگ سیزن میں چینی کی پیداواری لاگت 115 روپے فی کلو آرہی ہے۔ اگر حکومت 10 لاکھ ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت نہیں دینا چاہتی تو پھر جتنی چینی شوگر ملوں کے پاس فالتو پڑی ہے، اسے وفاقی حکومت 115 روپے فی کلو کے حساب سے خرید لے تا کہ شوگر انڈسٹری اس بحران سے نکلے اور کسانوں کو بھی بروقت ادائیگیاں ہو سکیں۔ ورنہ ان حالات کے مطابق کاشتکاروں کو گنے کی ادائیگیاں کرنا تقریباً ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن