ناقص کارکردگی ‘2ایس ایچ اوز کلوز لائن‘3نئے تعینات
لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر نے ناقص کارکردگی اور مس کنڈکٹ پر ایس ایچ او نواں کوٹ انسپکٹرمستنیر احمد خان اور ایس ایچ او یکی گیٹ سب انسپکٹر ذوالفقار علی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر کلوز لائن کردیا اور انہیںپولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیاہے۔ تھانہ اقبال ٹاؤن سے سب انسپکٹر اویس منظورکو ایس ایچ او ڈیفنس بی، سب انسپکٹر ذوالقرنین ناز کو ایس ایچ اوتھانہ نواں کوٹ جبکہ انچار ج چوکی پھلروان سب انسپکٹر شاہد اصغرکوایس ایچ او تھانہ یکی گیٹ تعینات کر دیا گیا ہے ۔