• news

ہر حکومت بلدیاتی انتخابات سے بھاگتی ہے، خرم نواز گنڈا پور 


لاہور ( خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہر حکومت بلدیاتی انتخابات سے بھاگتی اور اختیار و وسائل پر پنجہ اور شکنجہ مستحکم کرنے کیلئے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے اسلام آباد میں اعلان کے باوجود بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنا عوام کو ووٹ کے استعمال اور بلدیاتی نمائندے منتخب کرنے کے آئینی حق سے محروم کرنا ہے۔ الیکشن کمیشن کو بااختیار اور قابل اعتماد آئینی ادارہ بنانے کے لئے اسے آئین کے آرٹیکل 218اور 232کے تحت مکمل اختیار دینا ہونگے۔ پاکستان عوامی تحریک واحد سیاسی جماعت ہے جس نے الیکشن کمیشن کو مضبوط اور بااختیار ادارہ بنانے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں لاکھوں افراد کے ہمراہ لانگ مارچ کیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن