• news

منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ ایگرز کے زیر اہتمام ونٹر کیمپ 


لاہور( لیڈی رپورٹر)منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ ایگرز کے زیر اہتمام 4روزہ ونٹر کیمپ میں بچوں کو ٹریفک قوانین کے احترام اور ان کی افادیت کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ اختتامی روز کی مہمان خصوصی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نواسی زہرہ تھیں۔ٹریفک پولیس لاہور کی انچارج ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر فہمیدہ ذیشان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیمپ میں شریک بچوں کو لیکچر دیا اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کے حوالے سے بچوں کو عملی مشقیں بھی کروائی۔

ای پیپر-دی نیشن