بابر اعظم ‘شان مسعود ‘سلمان آغا‘میڈیا منیجر فلو کا شکار
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم فلو کا شکار ہو گئے ، کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن بابر اعظم کی جگہ سرفراز احمد نے کپتانی کے فرائض انجام دیتے رہے ۔ قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑی وائرل فلو کا شکار ہو گئے ہیں جن میں بابر اعظم بھی شامل ہیں اور اسی وجہ سے تاخیر سے میدان میں آئے ۔ محمد رضوان پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں لیکن فیلڈنگ سیٹ کرتے دکھائی دیئے ، آئی سی سی قانون کے مطابق 12 واں کھلاڑی فیلڈ میں کپتانی نہیں کر سکتا۔کراچی ٹیسٹ میں میچ ریفری کی مداخلت کے بعد سرفراز احمد نے کپتانی کے فرائض انجام دیئے۔میچ ریفری اور امپائرز کی مداخلت کے بعد محمد رضوان کو کپتانی سے روک دیا گیا۔نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیون کونوے کا ریویو کا فیصلہ سرفراز احمد نے کیا۔قومی ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور سلمان آغا کے بعد میڈیا منیجر بھی فلو میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ میڈیا منیجر احسن ناگی ہوٹل سے گرائونڈ نہیں آئے۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے، شان مسعود بھی فلو کی وجہ سے صبح تاخیر سے فیلڈ میں آئے تھے۔