• news

 فاسٹ بائولرز ہی وکٹ نہیں لیتے، سپنرز کا بھی کام ہوتا ہے: شان ٹیٹ


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ ہمیشہ فاسٹ بائولرز ہی وکٹ نہیں لیتے، سپنرز کا بھی کام ہوتا ہے۔ہماراسپن اٹیک بھی کافی اچھا ہے، وکٹیں ایسی بنائی گئیں کہ سپنرز کو مدد ملے۔ میر حمزہ نے بہت اچھی بائولنگ کی، بدقسمتی سے نتائج نہیں مل رہے، پاکستان کا پیس اٹیک بہترین اٹیک میں سے ایک ہے۔ ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بائولرز نے شاندار پرفارمنس دی، جتنی کرکٹ ہو رہی ہے اس میں روٹیشن پالیسی ضروری ہوگئی ہے۔بائولنگ کوچ نے اعتراف کیا کہ پاکستان سپر لیگ نے پاکستان کرکٹ کو بہت مدد دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن