• news

پنجاب حکومت اشتہارات کی مد میں 85: 15  فارمولے کے تحت ادائیگیاں کرے: میڈیا تنظیمیں 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) اے پی این ایس، پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن اور سی پی این ای نے ایک مشترکہ بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی پر زور دیا ہے کہ میڈیا کو اشتہارات کی مد میں ادائیگیوں کے فارمولے پر عملدرآمد کرائیں جیسا کہ وفاقی حکومت اور دیگر صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھی عملدرآمد کرایا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ادائیگیاں میڈیا، ایجنسی کمشن  اور ٹریڈ ڈسکاؤنٹ 85:15 کے تناسب فارمولا کے مطابق کی جائیں۔ یعنی 85 فیصد میڈیا کو اور 15 فیصد ایڈورٹائزنگ ایجنسیز کو ادائیگی کی جائے۔ تمام میڈیا باڈیز کا خیال ہے کہ یہ سسٹم میڈیا اور ایجنسی بقایا جات کی شفاف اور وقت پر ادائیگی کو یقینی بناتا ہے۔ میڈیا کی ان نمائندہ باڈیز نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت کی جانب سے مذکورہ متفقہ فارمولا واپس لے لیا گیا تو میڈیا بروقت ادائیگی سے محروم ہو جائے گا۔ اے پی این ایس، پی بی اے اور سی پی این ای نے حکومت پنجاب سے درخواست کی ہے کہ وہ ایڈورٹائزنگ  پالیسی کو حتمی شکل دینے سے پہلے متعلقہ میڈیا سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے۔

ای پیپر-دی نیشن