ڈالر 50 پیسے مہنگا، سونے کی قیمت 100 روپے اضافے کے ساتھ بلند ترین سطح پر
کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربنک مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 22 پیسے بڑھا۔ کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے اضافے کے ساتھ 226 روپے 37 پیسے رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 235 روپے 50 پیسے ہے۔ ادھر سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 82 ہزار 800 روپے، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 85 روپے اضافے سے ایک لاکھ 56 ہزار 721 روپے کا ہو گیا۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7ڈالر کم ہوکر 1803 ڈالر فی اونس رہا۔