احسان اللہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تلہ گنگ تعینات، رفیق احسان کو عہدے ہٹا دیا گیا
لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرر وتبادلے کر دیئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احسان اللہ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تلہ کنگ، ڈپٹی سیکرٹری فوڈ امتیاز علی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ڈپٹی سیکرٹری پرسنل ایس اینڈ جی اے ڈی رفیق احسان کو عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جبکہ نوشین سرور کو ڈپٹی سیکرٹری پرسنل ایس اینڈ جی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔