• news

نوبیاہتا جوڑے کی پر اسرار موت، دعوت ولیمہ ماتم کدہ میں بدل گئی


لاہور (نامہ نگار) مصطفی ٹاؤن کے گھر سے نوبیاہتا جوڑے کی نعشیں ملنے پر دعوت ولیمہ ماتم کدہ میں بدل گئی۔ نوبیاہتا میاں بیوی31سالہ شارق اور 25سالہ حمنہ سہاگ رات کی صبح اپنے کمرے کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ کمرے کے اٹیچ باتھ روم میں لگے گیزر کی گیس لیکج کی وجہ سے دم گھٹنے سے پیش آیا ہے۔ تاہم شواہدکی روشنی میں معاملہ کی مزید تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن