• news

نیب کی اجازت،اسحاق ڈار کے 50کروڑ سے زائد کے اکاﺅنٹس،جائیدادیں بحال


لاہور (خبرنگار) نیب کی اجازت کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اکاﺅنٹس، ان کی لاہور اور اسلام آباد کی منجمد جائیدادوں کو بحال بحال کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 8 دسمبر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے نیب نے عدالتی احکامات کی روشنی میں ان کے 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اکاﺅنٹس، ان کی لاہور اور اسلام آباد کی منجمد جائیدادوں کو بحال کرنے کے لیے مختلف بینکوں اور محکموں کو خط لکھا تھا۔ نیب کی طرف سے لکھے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ سینیٹر اسحاق ڈار کے مجموعی طور پر 50 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار روپے کے منجمد اثاثہ جات بحال کردیے ہیں۔ نیب کے حکم پر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق دار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کرتے ہوئے 7 ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاﺅس کی جائیداد سپردداری کروا دی ہے۔ سینیٹر اسحاق ڈار کے بینک اکاﺅنٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ بینک انتظامیہ کو جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کے 50 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار روپے بحال کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے نیب کو دوبارہ خط کی تصدیق پر ایک گھر کی سپرد داری کروا دی۔
اثاثے بحالی

ای پیپر-دی نیشن