چیئرمین سلیکشن کمیٹی شاہد آفریدی ٹیسٹ میچ دیکھنے نیشنل سٹیڈیم پہنچ گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد خان آفریدی کراچی ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلئے نیشنل سٹیڈیم پہنچ گئے۔ کھیل کے چوتھے دن عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد خان آفریدی بھی میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم پہنچے تو ان کے ہمراہ سٹار فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی بھی موجود تھے۔ عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین نے وہاں موجود میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔