کامران غلام ڈائریا میں مبتلا، ہسپتال منتقل
لاہور(سپورٹس رپورٹر) کراچی ٹیسٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا متبادل کھلاڑی کامران غلام ڈائریا میں مبتلا ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کامران غلام کو ڈائریا کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ان سے قبل دیگر کھلاڑی بھی فلو کا شکار ہوئے تھے۔