جنوبی افریقہ کو اننگز ‘182رنز سے شکست ‘آسٹریلیا نے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز دو صفر سے جیت لی
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو دوسرا ٹیسٹ میچ ایک اننگز اور 182رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 575رنز 8کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی تھی ۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز می 204رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ ٹیمبا بیوما65رنز بناکر نمایاں رہے ۔ ڈیوڈ وارنر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں189رنز بنائے تھے۔