• news

توشہ خانہ کی گھڑی خریدنے والے تاجر عمر فاروق کا نام ای سی ایل سے خارج 



اسلام آباد (این این آئی) وزارت داخلہ نے دبئی میں مقیم ارب پتی تاجر عمر فاروق ظہورکا نام ایگزٹ اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کے وقت ایف آئی اے نے عمر فاروق ظہور کے خلاف ہائی پروفائل تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اداکارہ صوفیہ مرزا کی درخواست پر انٹرپول نے عمر فاروق کے ریڈ وارنٹ جاری کیے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے عمر فاروق ظہور کے خلاف تحقیقات کیں اور بے گناہ قرار دیا۔ عمر فاروق نے عمران خان کی توشہ خانہ کی قیمتی گراف گھڑی، جو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تحفے میں دی تھی۔ فرح خان سے تقریباً 2 ملین ڈالرز میں خریدی تھی۔
عمر فاروق ظہور 

ای پیپر-دی نیشن