ڈاکوؤں، چوروں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا
لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں تنویر کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5 لاکھ 70 ہزار، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، سبزہ زار میں عمار اور اس کی بھابھی سے 4لاکھ، زیورات، موبائل فون، رنگ محل میں ظہیر سے 70ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی میں اصغر اور اس کے دوست سے 19ہزار اور 2 موبائل فون ، مناواں میں ملک علی کے ہوٹل میں ملازمین سے 15ہزار اور 3موبائل فون، ہڈیارہ میں الیاس کے فارم ہاوس سے 30کبوتر اور 4لوہے کے گارڈر، شیراکوٹ میں قادر سے12 ہزار روپے اور موبائل فون، وحدت کالونی، نشتر کالونی، اقبال ٹاؤن اور سمن آباد میں 4شہریوں سے ہزاروں روپے اور موبائل فون لوٹ لئے۔ چوروں نے برکی میں رمیض کی دکان کے تالے توڑ کر ساڑھے 3لاکھ، سامان ، شمالی چھاؤنی، سمن آباد اور گرین ٹاؤن کے علاقوں سے 3 کاریں ، لاری اڈہ سے رکشہ جبکہ پرانی انارکلی، شادمان، مزنگ، ہنجروال، گلبرگ، ہربنس پورہ اور مصری شاہ کے علاقوں سے 7موٹر سائیکلیںچوری کر لی ہیں۔
ڈاکے