غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیلئے ایمنسٹی سکیم کل ختم، اوور سٹے پر جرمانہ ہو گا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے دی جانے والی ایمنسٹی سکیم 31 دسمبر کو ختم ہو جائے گی۔ ایمنسٹی سیکم ختم کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے نادرا کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ مراسلہ کے مطابق نادرا ایگزٹ پرمٹ کیلئے موصول ہونے والی درخواستوں پر ایک سال سے زیادہ اوور سٹے کرنے والوں سے جرمانہ کی رقم وصول کرے گا۔ ایمنسٹی ختم ہونے پر ایک سال سے زیادہ اوور سٹے کرنے والوں کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے 29 جولائی سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے سکیم جاری کی تھی۔
غیر ملکی