خیبر پی کے: ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی اجازت نہ دی تو گورنر ہاؤس کو تالا لگا دیں گے، معاون خصوصی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے معاون خصوصی اطلاعات محمد علی سیف نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس کسی کی ذاتی ملکیت نہیں۔ ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کی اجازت نہ دی تو گورنر کو بند کرکے گورنر ہاؤس کو تالے لگا دیں گے۔ گورنر ہاؤس سے باہر ہماری عملداری ہے۔ گورنر بننے کے بعد غلام علی کچھ زیادہ خوش فہمی کا شکار ہیں۔ گورنر کو ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق ہماری انگریزی سمجھ نہیں آتی ہوگی۔
خیبر پی کے ہیلی کاپٹر