ای چالان میں سینچری کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو ٹریفک پولیس نے 127 پر آؤٹ کر دیا
لاہور (نامہ نگار) ٹریفک پولیس نے مغلپورہ کے علاقے میں ای چالاننگ میں سینچری مکمل کرنے والا رکشہ پکڑ کر تھانہ مغلپورہ میں بند کروا دیا اور کاغذات قبضہ میں لے لئے۔ رکشہ ڈرائیور نے 127 مرتبہ ٹریفک سگنل، 3 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی، ڈرائیور کو 26 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔ ڈیوائسز کی مدد سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جا سکتا ہے۔
ای چالان