گوادر: کانسٹیبل کی ہلاکت پر کارروائی کا حکم، دفعہ 144 نافذ، حق دو تحریک کے مطالبات منظور
گوادر (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان حکومت نے گوادر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ دھرنے کے مشتعل افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید ہو گیا تھا۔ شہادت پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے گوادر میں ریلی، دھرنا اور 5 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی۔ بلوچستان حکومت نے گوادر دھرنے کے تناظر میں حق دو تحریک کے تمام مطالبات کو منظور کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیرداخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے حق دو تحریک کے تمام مطالبات تسلیم کئے ہیں کیونکہ ہم امن اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ گوادر میں دھرنا ایسی جگہ پر دیا جا رہا ہے جہاں چائنیز کی آمد و رفت ہے اور ہمارے لیے چائنیز کی سکیورٹی بہت اہم ہے۔
گوادر/ پابندی