وزیراعظم کو ڈیفالٹ کا مطلب نہیں معلوم تو غریب کے گھر جا کر دیکھیں:شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ڈیفالٹ کا مطلب نہیں معلوم تو غریب کے گھر جا کر دیکھیں نئے سال کے پہلے تین مہینوں میں 8.3 ارب ڈالر کی ری پیمنٹ کرنی ہے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشی، سیاسی ،اقتصادی دہشتگردی ہی اصل مسئلہ ہے 9 ماہ سے پی ڈی ایم بھیک مانگ رہی ہے انہیں کوئی خیرات نہیں دے رہا انہیں پاکستان میں عزت مل رہی ہے نہ باہر سے عزت اور امداد مل رہی ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ماہرین نتائج دے سکیں گے سیاسی عدم استحکام میں سارے معاشی ارسطو ناکام ہو جائیں گے جو بلدیاتی انتخابات نہیں کرا رہے وہ جنرل الیکشن خاک کرائیں گے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کارخانے بند ہو رہے ہیں ڈالر کا حوالہ ریٹ 270 روپے ہوگیا دو سالہ ٹیکنوکریٹ حکومت سیاسی کشیدگی کم نہ کراسکے گی الیکشن ہی واحد حل ہے.۔
شیخ رشید