نیب نوٹس، حکم امتناعی کیلئے فرح خان کی درخواست ہائیکورٹ سے مسترد
لاہور ( سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرح شہزادی عرف فرح خان، شوہر احسن جمیل اور غوثیہ بلڈرز کی درخواست پر نیب سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے نیب نوٹسوں پر فوری حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نہیں ہے اور نہ آپ بلیک لسٹ ہوئے ہیں۔ فرح خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب حکومتی ایماء پر درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ نیب کے پاس پرائیویٹ کاروبار میں کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔
نیب نوٹس