• news

گورنر نے 2 یونیورسٹیوں کے بل، متعدد تعیناتیوں کی منظوری دے دی 


لاہور (اے پی پی+ این این آئی)گورنر پنجاب نے خاتم النبینﷺ یونیورسٹی لاہور بل2022  ء اور یونیورسٹی آف گجرات (ترمیمی) بل2022  ء کی بھی منظوری دے دی ہے۔ گورنر پنجاب نے بطور چانسلر ڈاکٹر محمد امجد شعبہ الیکٹرونکس انجینئرنگ کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئرنگ فیکلٹی کے تین سال کے لیے ڈین، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شاہد جاوید کو تین سال کے لیے بطور کنٹرولر آف ایگزامینیشن (بی ایس۔20) تعینات کرنے اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی پروفیسر ڈاکٹر ثروت رسول کو تین سال کے لیے بطور ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز تعیناتی کی منظوری دے دی۔گورنر پنجاب نے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد  پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق کو تین سال کے لیے سرگودھا یونیورسٹی کا سنڈیکیٹ ممبر اور پرفیسر ڈاکٹر ملک غلام بہلول کو تین سال کے لیے بطور ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن فاطمہ جناح  ویمن یونیورسٹی راولپنڈی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی۔گورنر پنجاب/چانسلر نے فاطمہ جناح  ویمن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کے لیے پانچ ممبرز کو نامزد کر دیا، جن کو نامزد کیا گیا ان میں پروفیسر حناطیبہ (وائس چانسلر انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن لاہور، ڈاکٹر نبیلہ ذکاء سینیٹر ریسرچ فیلو ہیلتھ سائنسز اکیڈمی اسلام آباد، ڈاکٹر عائشہ محی الدین پروفیسر بائی لوجیکل سائنسز نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز، ڈاکٹر محمد امجد ثاقب ایگزیکٹو ڈائریکٹر اخوت فائونڈیشن اور ڈاکٹر نائمہ انصاری صدر اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شامل ہیں۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پی یو ٹی رسول منڈی بہائوالدین کے رجسٹرار  کنٹرولر ایگزیمینیشن اور خزانچی  کا اضافی چارج بالترتیب محمد ارشد پرنسپل  پی یو ٹی منڈی بہائوالدین، پروفیسر ڈاکٹر محمد مدثر غفور (بی ایس ۔21) پنجاب یونیورسٹی جہلم اور احمد جمیل ترک ایڈیشنل کنٹرولر ایگزیمینیشن  گجرات یونیورسٹی کو سونپ دیا ہے۔ علاوہ ازیں گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمان سے انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز چیف کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ (ن) ماہر قانون برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں تارکین وطن کو درپیش مسائل کے بارے مکمل آگاہی دی۔ ملاقات میں بیرسٹر امجد ملک نے پاکستان مسلم لیگ (ن ) اوورسیز پاکستانیوں کی ورلڈ وائڈ تنظیم سازی کے بارے میں بریفنگ دی۔ تارکین وطن کو درپیش مسائل کے بارے مکمل آگاہی دی۔
گورنر 

'

ای پیپر-دی نیشن