• news

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس467 پوائنٹس بڑ ھ گیا


لاہور(نوائے وقت رپورٹ )سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس467 پوائنٹس بڑ ھ گیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کیلئے آج کا دن مثبت رہا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروبار ی دن میں 540 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرنے کے بعد 467 پوائنٹس اضافے سے 39 ہزار 747 پر بند ہوا۔ بازار میںگزشتہ روز 22 کروڑ 77 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپلائزیشن 76 ارب روپے بڑھ کر6 ہزار382 روپے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن