بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) بین الاقوامی امور کے جنرل سیکرٹری چوہدری نور الحسن تنویرکی سالگرہ ایک ساتھ منائی گئی
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا میں جہاں کہیں بھی پاکستانی بستے ہیں وہ ہر سال 25 دسمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ضرور مناتے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا بھی یوم پیدائش بھی 25 دسمبر ہے، 25 دسمبر پاکستان مسلم لیگ (ن) بین الاقوامی امور کے جنرل سیکرٹری، ایم این اے چوہدری نور الحسن تنویر کی سالگرہ ہے، جب کہ 25 دسمبر2022 کو پاکستان مسلم لیگ ن ویمن ونگ متحدہ عرب امارات کے قیام کو بھی ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ خوشی کے چاروں موقعوں کو منانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ متحدہ عرب امارات کی صدر فرزانہ کوثر نے 25 دسمبر2022 کا ہی انتخاب کرتے ھوئے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد دبئی میں کیا۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی خواتین نے شرکت کی اور چوہری خوشیوں کو بہترین انداز میں منایا۔ اس موقع پر چار علیحدہ علیحدہ کیک کاٹے گئے۔ پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ متحدہ عرب امارات کی صدر فرزانہ کوثر نے کہا کہ یہ ہمارے لیے خوشی اور مسرت کا دن ہے کہ ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ ساتھ اپنے قائدین محمد نواز شریف اور چوہدری نور الحسن تنویر کی سالگرہ ایک ساتھ منا رہے ہیں۔ فرزانہ کوثر نے کہا کہ آج ہم بابائے قوم قائداعظم کا یوم پیدائش دنیا بھر میں عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔ جبکہ ہمیں بانی پاکستان کے اصولوں پر چلنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پرقائد اعظم محمد جناح کو ان کی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اورایم این اے چوہدری نورالحسن تنویر کو ان کی سالگرہ پر خصوصی مبارکباد کے پیغامات پہنچا ئے گئے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ویمن ونگ متحدہ عرب امارات کے قیام کو ایک سال مکمل ہونے پر صدر فرزانہ کوثرکو مبارکباد دی گئی اور ان کی مزید کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔