علما نسل نو کے ایمان کوقادیانیت سے محفوظ رکھنے کیلئے کام کریں:ڈاکٹر سعید عنایت
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ سے مکہ مکرمہ میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے شعبہ حفظ و ناظرہ کے ناظم مولانا حافظ اجود عبید، مولانا اویس حسن،مولانا عبدالمالک بن مولانا سیف الرحمن مہند اور مولانا عبدالرحمن نے ملاقات کی ۔اس موقع پر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے نسل نو کے ایمان کو قادیانیت، الحاد اور دیگر باطل عقائد و نظریات سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے معاشرہ میں کام کریں ۔