• news

پہلے احتساب، اصلاحات پھر انتخابات کروائے جائیں: خرم نواز گنڈا پور 


 لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پہلے احتساب، اصلاحات اور پھر انتخابات کروائے جائیں ورنہ سیاسی، معاشی بحران میں مزید شدت آئے گی۔ معیشت کو ٹریک پر لانے کیلئے،احتساب، اصلاحات اور بین الاقوامی معاہدات کے ازسرنو جائزہ کیلئے دو اڑھائی سال کیلئے ٹیکنوکریٹ کی حکومت لانے میں حرج نہیں ہے۔ اس وقت سیاسی عدم برداشت اپنی انتہائوں کو چھورہا ہے۔ اس ماحول میں الیکشن کروانے کا مطلب تصادم کروانا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن