• news

کابل: افغان فورسز کی کارروائی‘ 8 طیارہ شکن بندوقیں برآمد


کابل (شنہوا) مشرقی صوبہ پروان میں افغان فورسز نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 8 طیارہ شکن  بندوقیں  قبضے میں لے لی ہیں۔ وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا  ہے کہ یہ بھاری ہتھیار کابل سے 55 کلومیٹر شمال میں صوبائی دارالحکومت چاری کار شہر کے مضافات میں جنگل باغ کے علاقے سے ملے۔ حال ہی میں بلخ کے ضلع مارمول سے تین عدد آرپی جی-7  سمیت اسلحہ اور گولہ بارود  قبضے میں لئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن