سبزی منڈی دھماکہ کیس، ملزم کی بریت درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور (خبرنگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے بادامی باغ سبزی منڈی دھماکہ کیس میں ملزم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ملزم سیف الرحمان اور دیگر کیخلاف 2017 میں سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا۔ پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا ملزم سیف الرحمان کا ٹرک بم دھماکہ کیلئے استعمال ہوا۔ بادامی باغ بم دھماکہ میں سولہ افراد کی ہلاکتیں ہوئیں۔ وکیل ملزم نے موقف اختیار کیا ملزم سیف الرحمان نے ٹرک فروخت کر دیا تھا، ملزم کا دھماکہ سے کوئی تعلق نہیں۔