• news

بصیر پور: 12گھنٹے بجلی بند، چناب نگر، گیس پریشر کم، شہریوں کا احتجاج


چناب نگر، بصیرپور (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) جبری لوڈشیڈنگ کے ذریعے بجلی کی طویل بندش پر صارفین سراپا احتجاج بن گئے۔ صارفین کے مطابق لیسکو 132 کے وی گرڈ سٹیشن بصیرپور کو پسماندہ کیٹیگری میں شامل کئے جانے کے باعث حیلے بہانے سے روزانہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔  بار بار ٹرپنگ سے صارفین قیمتی برقی آلات کی تباہی سے بھی دوچار ہیں۔ مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ بصیرپور کے صدر حاجی ریاض احمد کھوکھر و دیگر نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔  چناب نگرمیں گیس کی قلت کے باعث ایل پی جی نایاب جبکہ لکڑیاں بھی مہنگے داموں فروخت ہونے لگی ہیں جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ شہر کے اکثر علاقوں میں گیس کی کمی پر گھروں کے چولھے ٹھنڈے ہوکر رہ گئے ہیں۔ ایل پی جی 260 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے۔ صارفین  کے مطابق  گزشتہ سال لکڑیاں 500 سے 600 روپے فی من تھیں جبکہ اس سال لکڑیاں 200 سے 300 روپے فی من کے اضافے کے ساتھ 700 سے 800 فی من میں فروخت ہو رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن