• news

عالمی برادری اقوام متحدہ کی قرارداد وں پر فوری عملدرآمد کرا ئے: حریت کانفرنس


سرینگر (کے پی آئی) بھارت کے غیر قانونی قبضے والے کشمیرمیں حریت رہنماء غلام نبی وار نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ کشمیربارے اقوام متحدہ کی قراردوں پر فوری عملدرآمد کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ،اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا ھے کہ کشمیری قوم 5 جنوری کوحق خود ارادیت منا کراقوام متحدہ کو اپنا وعدہ یاد دلاتے ہیں۔قابض انتظامیہ نے حالیہ ہفتوں میں جماعت اسلامی کے زیر ملکیت بیسیوںاملاک کو ضبط کر لیا ، جس سے طویل عرصے سے مسلم اکثریتی مقبوضہ علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کی مرتب کردہ ایک رپورٹااملاک کی ضبطی کی تازہ ترین کارروائیوں میں کہاگیا ہے کہ ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے کی تجویز پر کم سے کم 20املاک ضبط کی گئی ہیں۔ مزید درجنوں املاک کو بھی ضبط کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب سابق وزیر اعلی و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں جمہوریت معطل  ہے۔ محبوبہ مفتی نے سرینگر میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی سمیت لوگوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لئے گئے ہیں۔ جبکہ زیر قبضہ  کشمیر میں عدالت میں زیر التوا مقدمے کے ایک 75سالہ قیدی کی  کپوارہ کی جیل میںموت ہوگئی ہے۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ عدالت میں زیر التوا مقدمے کے قیدی75سالہ محمد مقبول خان منگل اور بدھ کی درمیانی رات کوشدید بیمار ہو ئے تو انہیں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کپواڑہ منتقل کیا گیا جہاں کچھ ہی دیر بعد اس کی موت ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن