• news

 آصف علی زرداری کی نواسے  میر حاکم کے ساتھ تصویر وائرل


لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی اپنے بڑے نواسے میر حاکم محمود چوہدری کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہو گئی ۔محترمہ بینظیر بھٹو کی خوبصورت اور یاد گار تصویر کے ساتھ بنائی گئی آصف علی زرداری اور میر حاکم کی یہ تصویر بختاور بھٹو کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جو کہ رواں سال اپریل کے مہینے کی ہے۔بختاور بھٹو زارداری نے اس تصویر پر اپنے بیٹے میر حاکم کی جانب سے کیپشن دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی والدہ اور نانا بابا کے ساتھ موجود ہیں۔واضح رہے کہ سابق آصف علی زرداری کی بیٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کے دو بیٹے ہیں، بختاور بھٹو زرداری شادی کے بعد سے اپنے شوہر اور بیٹوں کے ہمراہ دبئی میں مقیم ہیں۔
تصویر وائرل

ای پیپر-دی نیشن