آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان‘بابر اعظم شامل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی برائے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔یہ ایوارڈ سال بھر میں تمام فارمیٹ ( ون ڈے، ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ) میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو دیا جاتا ہے۔گزشتہ سال یہ ایوارڈ پاکستان کے فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی نے اپنے نام کیا تھا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے۔رواں سال بھی نامزدگیوں میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ، انگلینڈ کے بین سٹوکس، زمبابوے کے سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساو¿تھی شامل ہیں۔