کوشش ہوگی ویسی ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں جیسے دنیا کھیلتی ہے : امام الحق`
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ ہر سیشن میں آپ کا امتحان لیتی ہے، روٹین سے ہٹ کر کرکٹ کھیل رہا تھا، سنچری نہ ہونے پر غصہ آیا۔ پہلی اننگز میں ہم نے چار ،پانچ چانسز مس کیے، جس کی وجہ سے کیویز کے زیادہ رنز ہوئے۔ کین ولیمسن کے چانسز مس کرنا کافی مہنگا ثابت ہوا، وکٹ آسان نہ تھی،بیٹنگ کیلئے مشکل تھی، اگر ولیمسن کو جلدآو¿ٹ کرتے تو نیوزی لینڈ پر پریشر آجا تا۔میں ہر تیسرے چوتھے گیند پر آگے بڑھ کر کھیلنے کی کوشش کر رہا تھا، میں باو¿نڈری کی جانب نہیں بس آگے نکل کر سنگل لینا چاہ رہا تھا، باﺅلر کی لائن کو ریڈ نہیں کر پایا اور سٹمپ ہوگیا۔ وسیم جونیئر اور سعود نے جیسے کھیلا وہ کافی حوصلہ افزا ہے ۔ پاکستان میں تنقید عام بات ہے، وہ رک نہیں سکتی، انگلینڈ سیریز غلطیوں سے ہارے ، نیوزی لینڈ کیخلاف اچھا کھیلے مگر اب بھی کچھ چیزیں بہتر کرنی ہیں۔ کرکٹ میں ہر چیز ممکن،ہوسکتا ہے مستقل میں ہر کوئی انگلینڈ کی طرح کھیلنا شروع کردے،انگلینڈ کا انداز انجوائے کیا، میچز نتیجہ خیز بن رہے ، کوشش ہوگی کہ ہم بھی ایسی کرکٹ کھیلیں جیسی پوری دنیا کھیل رہی ہے۔