• news

عوام محرومیوں ، مایوسی کے شکار ،حکومتی شاہ خرچیاں عروج پر:ضیاء الدین انصاری

لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ، میاں ذکر اللہ مجاہد اور عبدالعزیز عابد نے کہا ہے کہ مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ حکومتی شاہ خرچیاں عروج پرہیں۔ عوام محرومیوں اور مایوسی کی کے شکار حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء عوام کی قوت خرید سے اور بھی زیادہ دور ہوگئیں۔ مہنگائی، بے روزگاری اور گیس لوڈشیڈنگ نے تابڑ توڑ حملوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ ایک طرف ملک میں گوادر کے مجبور عوام پر زندگی تنگ کی جارہی ہے۔ جس کے خلاف مقامی افراد قائد حق دو گوادر کو تحریک مولانا ہدایت الرحمن کی قیادت میں گزشتہ 2 ماہ سے سراپا احتجاج ہیں۔ ان کا مطالبہ نہ کوئی میٹرو بس ہے نہ اورنج لائن ٹرین، وہ صرف بنیادی انسانی ضروریات مانگ رہے ہیں۔ ایشیا کی سب سے بڑی بندرگاہ کے رہائشی بجلی صاف پانی اور روزگار دشمن ٹرالر مافیا سے نجات چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی غربی لاہورملتان چونگی پر قاتل مہنگائی و بے روزگاری، گیس لوڈشیڈنگ اور پر امن گوادر دھرنے کے شرکاء پرلاٹھی چارج، آنسو گیس شیلنگ اور ناجائز گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن