• news

تحریک لبیک یا رسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام خطباء کنونشن آج ہوگا

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام آج لاہور میں خطباء کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔کنونشن میںڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی خصوصی تربیتی و تحقیقی مقالہ پیش کریں گے۔ خواجہ محمد افتخار الحسن سواگی، ڈاکٹر میاں محمد صغیر احمد کوٹلوی، پیر محمد امین اللہ نبیل سیالوی، علامہ محمد عبدالرشید اویسی، پیر محمد اقبال ہمدمی، علامہ محمد غفران محمود سیالوی، علامہ فرمان علی حیدری اور مفتی محمد لطف اللہ بصیر پوری خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن