امن ہر انسان کی اولین ضرورت ،اسلام محبت ، عدم تشدد کا دین ہے:علامہ محمد ادریس
لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ امن ہر انسان کی اولین ضرورت ہے۔اسلام محبت اور عدم تشدد کا دین ہے۔دین اسلام تمام اقوام اور معاشروںکو امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ انسانوں کے درمیان نفرت کا زہر پھیلانے والے انسانیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔