• news

فرسودہ نظام کو جتنی بار نیا کرلو مسائل حل نہیںکر سکتا:امیر عبدالقدیر اعوان 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ آج پھر فرسودہ نظام کے تحت ہی تعمیر نوکی بات ہو رہی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ فرسودہ نظام کو جتنی بار نیا کرلو قوم کے مسائل حل نہیںکر سکتا۔ ہمیں وہ نظام آزمانے کی ضرورت ہے جو اللہ کریم نے ہمیں عطا فرمایا ہے اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔اسی میں اللہ کریم نے دین و دنیا کی کامیابی کا وعدہ بھی فرمایا ہے۔اسی نظام کے تحت ہر خاص و عام وطن عزیز میں بہاریں دیکھے گا اور وطن عزیز میں تبدیلی آئے گی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے اعمال ثابت کریں ہمارے معاملات ثابت کریں کہ ہم حق پر ہیں ہماری زندگی قرآن کریم کی ترجمانی کرے۔ کیا ہماری زندگی اس بات کی شہادت دے رہی ہے کہ ہم حق پر ہیں۔ صحابہ کرام وہ ہستیاں ہیں جن کو نبی کریمؐ کی معیت نصیب ہوئی۔آپ نے صحابہ کی جماعت کی تربیت فرمائی۔صحابہ کرام  کے بارے آپ  نے فرمایا کہ میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں کسی ایک صحابی کا بھی دامن تھام لوگے تو ہدایت پا لو گے۔آج اگر کوئی صحابہ پر اعتراض کرتا ہے تو اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن