سودی نظام شیطانی نظام ، آئین پاکستان کی نفی ہے:حافظ ادریس
لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ سودی نظام شیطانی نظام ہے اور پاکستان کے عوام ہی نہیں پوری انسانیت کے مسائل کی جڑ ہے۔ سودی نظام معیشت آئین پاکستان کی نفی ہے۔ ملک کے 99فیصد عوام غیرسودی نظام چاہتے ہیں۔ حکومت وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ پر من و عن عمل کرے اور سود سے پاک معیشت کا واضح روڈ میپ دے۔