عطا تارڑ کی مرحوم صحافیہ صدف نعیم کے گھر آمد‘ 50 لاکھ کا چیک پیش کیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر عطاء اﷲ تارڑ مرحوم صحافی صدف نعیم کے گھر گئے اور لواحقین کو 50 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر عطاء اﷲ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر صدف نعیم کے گھر آیا ہوں۔ صدف نعیم ایک بہادر اور نڈر صحافی تھیں۔